جڑانوالہ ،چودھراہٹ کے تنازعہ پر مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا

منگل 12 ستمبر 2017 23:37

ْجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چودھراہٹ کے تنازعہ پر مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا چچا زخمی ، مقتول ثاقب مسعود بٹر ایڈووکیٹ اپنے چچا محمد آصف بٹر کے ہمراہ سیر کے لیے نکلا تو موٹر سائیکل سوار مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کر دی ،واقعہ تھانہ بلوچنی کی حدود 72ر۔ب باہمنی والا میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 72ر۔

(جاری ہے)

ب باہمنی والا کے رہائشی ایڈووکیٹ ثاقب مسعود بٹر کا دیہہ ہذا ہی میں مخالفین کے ساتھ نمبرداری کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز ثاقب مسعود بٹر ایڈووکیٹ اپنے چچا محمد آصف کے ہمراہ گھر سے سیر کے لیے نکلا تو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایڈووکیٹ ثاقب مسعود بٹر جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ مقتول کے چچا زخمی ہونے والے محمد آصف کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔قتل کی لرزہ خیز واردات سے گائوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی اور ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :