نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر ان کے سیاسی کیرئیر کا آغاز کروانا چاہتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 ستمبر 2017 11:40

نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر ان کے سیاسی کیرئیر کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف چونکہ نواز شریف کے سامنے وفاداری اور عاجزی کے ساتھ رہتے ہیں اور جو اُن کا بڑا بھائی کہتا ہے وہ فی الفور مان لیتے ہیں لہٰذا کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ ہوا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز، جنہوں نے 17جون کو ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے بعد اپنے والد کو استعفیٰ دینے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ جب آپ نے حکم ہی نہیں دیا تو آپ کیوں استعفیٰ دے رہے ہیں ، اب ان کے وہی بیٹے شہباز شریف کو یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ آئندہ الیکشن تک کا انتظار نہ کریں، جیسے آپ کو وزارت عظمیٰ کے لیے منتخب نہ کر کے آپ کی تذلیل کروائی گئی اور پارٹی صدارت کا کہہ کر بھی آپ کو پارٹی صدر نہیں بنایا گیا اور این اے 120 کی انتخابی مہم سے جیسے حمزہ شہباز کو ہٹایا گیا ، اس کے بعد اب آپ اپنا استعفیٰ نواز شریف کے سامنے رکھ دیں۔

(جاری ہے)

اب نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ضلعی انتظامیہ میں بھی عمل دخل کر رہے ہیں۔ لہٰذا شہباز شریف کے بیٹوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے طور پر استعفیٰ دے دیں۔ تاکہ نہ ہماری تذلیل ہو اور نہ اس صوبے کی جس کے لیے آپ نے اتنا کام کیا ہے۔ لیکن خبر یہی ہے کہ نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر ان کا سیاسی کیرئیر یہاں سے شروع کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: