لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار ریٹائرڈ ہو گئے

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے الوداعی تقریب میں سوینئر پیش کیا ، گلدستہ دیکر رخصت کیا عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 57ہو گئی ،نئی سنیارٹی لسٹ بھی مرتب ،جسٹس محمد یاور علی ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 12:45

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار ریٹائرڈ ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے ۔اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز ایک سادہ و پروقار الواداعی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں عدالت عالیہ کے تمام فاضل جج صاحبان، افسران اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے دیگر جج صاحبان کے ہمراہ فاضل جج کو سوینئر پیش کیااور پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 57ہو گئی جن میں مستقل ججز کی تعداد 43اور ایڈیشنل ججز کی تعداد 14ہے ۔ اس کے ساتھ نئی سنیارٹی لسٹ بھی مرتب ہو گئی ہے جس کے مطابق عدالت عالیہ کے 56ججز کی سنیارٹی میں اضافہ ہوا ۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی پہلے نمبر پر سنیارٹی برقرار ، جسٹس محمد یاور علی ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے ، جسٹس محمد انوار الحق تیسرے ، جسٹس سردار شمیم خان چوتھے اور جسٹس مامون رشید پانچویں نمبر پر آگئے ۔

متعلقہ عنوان :