موٹرویز پر ای ٹکٹنگ سسٹم بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا جارہا ہے

وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 13 ستمبر 2017 13:08

موٹرویز پر ای ٹکٹنگ سسٹم بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا جارہا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار نے کہا ہے کہ موٹرویز پر ای ٹکٹنگ سسٹم بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا جارہا ہے بہت جلد اسے رائج کردیا جائے گا‘ ایم نائن موٹروے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت دیدی ہے‘ بہت جلد ایم نائن پر جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے خود دورہ کروں گا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عالیہ کامران کے سوال پر وزیر مملکت مواصلات جنید انوار نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ کی تربیت بھی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے ایم ون‘ ایم ٹو‘ ایم تھری اور ایم فور اور ہائی ویز ایم فائیو پر ای ٹکٹنگ سسٹم آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا ہے بہت جلد تمام موٹرویز پر یہ سسٹم رائج کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

موٹرویز پر ای ٹکٹنگ سسٹم بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لئے شروع کیا جارہا ہے بہت جلد اسے رائج کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس ملک میں ٹریفک کی ضابطہ بندی اور نفاذ کے حوالے سے سرکردہ ادارہ ہے‘ خوش اخلاقی‘ پریشانی کی صورت میں روڈ یوزرز کو رہنمائی بھی فراہم کر رہا ہے۔ شگفتہ جمانی کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم نائن پر کام جاری ہے۔ متعلقہ ایم این اے کے ساتھ اس کا دورہ کروں گا اور کام تیز کرنے کی ہدایت دوں گا۔

متعلقہ عنوان :