ججز کی تقرری کیلئے متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے نام جوڈیشل کمیشن میں آتا ہے‘ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 13 ستمبر 2017 13:08

ججز کی تقرری کیلئے متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے نام جوڈیشل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ججز کی تقرری کیلئے متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے نام جوڈیشل کمیشن میں آتا ہے‘ خواتین ججز یا فاٹا سے ججز کی تقرری کیلئے کوئی مخصوص کوٹہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور خان کے سوال پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ 175اے کے تحت جج کی تقرری متعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ سے آتی ہے، اس کے بعد جوڈیشل کمیشن میں معاملہ آتا ہے۔

ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کے لئے کوٹہ مخصوص نہیں ہے لیکن خواہش ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں خواتین کی زیادہ نمائندگی ہونی چاہیے۔کشور جمال کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح فاٹا کے لئے بھی خصوصی کوٹہ نہیں ہے۔