تمام درخواستیں مسترد ،بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 ستمبر 2017 13:14

تمام درخواستیں مسترد ،بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13ستمبر 2017ء) :لاہور ہائیکورٹ میں بیگم کلثوم نواز کیخلاف دائر کی گئیں تمام درخواستیں مسترد کرکے انکو این اے 120سے الیکشن لڑنے کی اجا زت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواستیں دے رکھیں تھیں۔ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تمام درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کو حلقہ این اے120سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :