اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ،ْمباحثے کا آغاز 19ستمبر کو ہوگا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21ستمبر کو سیشن سے خطاب کرینگے ،ْروہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف بحث کاامکان

بدھ 13 ستمبر 2017 13:58

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ،ْمباحثے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ،ْ مباحثے کا آغاز 19ستمبر کو ہوگا ،ْ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21ستمبر کو سیشن سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں مباحثے کا آغاز 19 ستمبر کو ہوگا، اجلاس میں امن کی کوششوں پر زور دیا جائیگاجبکہ اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھی بحث کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جائیں گے جہاں وہ 21 ستمبر کو سیشن سے خطاب کریں گے ،ْ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بھی ان کے ہمراہ جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالیں گے ،ْ امریکا کی نئی پالیسی پر بھی سخت مؤقف اپنائے جانے کی توقع ہے۔