Live Updates

نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے ،ْ

پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف نظرثانی اپیل کی سماعت کا بغور جائزہ لے رہی ہے ،ْ نظرثانی اپیل شریف خاندان کیخلاف کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے ،ْ فواد چوہدری چیئرمین نیب کی جانب سے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے گئے ،ْنعیم الحق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 13:58

نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے ،ْیہ سب شریف خاندان کے بجائے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف نظرثانی اپیل کی سماعت کا بغور جائزہ لے رہی ہے، نظرثانی اپیل شریف خاندان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مٹھائیاں بانٹی گئیں ،ْفیصلہ سمجھ آیا تو نظر ثانی کی درخواست کردی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سربراہ اب تک نوازشریف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں، نیب اور اس کے چیئرمین کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارت کی پیشکش کی گئی تھی ،ْ چیئرمین نیب کی جانب سے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی اسکینڈل میں شہباز شریف کا نام آنے کی سپریم کورٹ تحقیقات کرائے اورسارے معاملے کا ازخود نوٹس لے۔ سپریم کورٹ ماڈل ٹائون کی رپورٹ اور خبر لیکس کی رپورٹ فوری سامنے لانے کی ہدایت کرے۔نعیم الحق نے کہا کہ ایل این جی میں سیف الرحمان نے کمیشن لیا ہے جو وہ شریف فیملی سے شیئر کریں گے ،ْایل این جی میں سیف الرحمان کو بھاری کمیشن دیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں اور نواز شریف کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات