لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات بارے کلثوم نواز کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں

بدھ 13 ستمبر 2017 14:48

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات بارے کلثوم نواز کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

این اے 120 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر اور دیگر نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کلثوم نواز کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں جب کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیا تھا جس میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس عباد الرحمان شامل تھے۔ 3 رکنی فل بینچ کے 2 ججوں نے کلثوم نواز کے خلاف درخواستوں کو مسترد کر دیا۔