محرم الحرام ،تمام سڑکوں کا پیچ ورک اور تمام سڑکوں کا پیچ ورک بھی فوری مکمل اور بجلی کی لٹکتی تاروں کا خاتمہ کیا جائے‘ منشاء اللہ بٹ

جن علاقوں میں مجلسوں کا انعقاد ہو وہا ں پر صفائی کے خاص انتظامات کئے جائیں، متعلقہ ادارے فوری ڈ یو ٹی روسٹر تیار کریں‘ صوبائی وزیر

بدھ 13 ستمبر 2017 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے والے محکمہ بلدیات کے افسران و چئیر مین سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومتی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چئیر مین و ڈپٹی چئیر مین وچیف آفیسرز فوری طور پر محرم الحرام شروع ہونے سے قبل اپنے اپنے علاقوں میں گلی محلوں کی صفائی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیں تاکہ جس مقام یا علاقہ سے تعزیہ وذوالجناح کا جلوس نکلے وہاں پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہونے پائے جبکہ تمام سڑکوں کا پیچ ورک بھی فوری مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کی تاروں کا خاتمہ کیا جائے۔ کسی بھی مقام پر کوڑا کرکٹ موجود نہ ہو۔ہر قسم کی ویسٹ کو فوری تلف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں مجلسوں کا انعقاد ہو وہا ں پر صفائی کے خاص انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بلدیاتی افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جا رہی ہیں تاکہ وہ صفائی کے سلسلے کی چیکنگ کریں اور رپورٹ حکومت کو ارسال کریں۔ محرم الحرام کے سلسلے میں فوری ڈ یو ٹی روسٹر تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :