ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ، دنیا کی دوسری ٹیموں کو بھی آنا چاہیے ‘ سعید اجمل

بدھ 13 ستمبر 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) جادوگر سپنر سعید اجمل نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس جس حکمت عملی سے پہلا میچ کھیلے آئندہ بھی ویسے ہی کھیلیں تو سیریز جیت سکتے ہیں ۔ جادو گر سپنر نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بعد دوسری انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا رخ ضرور کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :