این ای120سے آزادامیدوار ندیم حفیظ خان کا محمد یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

میرے سپورٹرزاور ووٹرز سترہ ستمبر کو ’’انرجی سیور ‘‘پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں‘ پریس کانفرنس

بدھ 13 ستمبر 2017 16:37

این ای120سے آزادامیدوار ندیم حفیظ خان کا محمد یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این ای120سے آزادامیدوار ندیم حفیظ خان نے محمد یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سپورٹرزاور ووٹرز سترہ ستمبر کو ’’انرجی سیور ‘‘پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔اپنے دفترڈیوس روڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ندیم حفیظ خان،محمد یعقوب شیخ،انجینئر نوید قمر،محمد علی یزدانی و دیگر بھی موجود تھے۔

حلقہ این ای120سے امیدوار ندیم حفیظ خان نے کہا کہ پاکستان کو بنے ستر برس ہو چکے اور اس ملک کا بچہ بچہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان چاہتا ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔پاکستان لوٹنے والے آگے آئے۔ستائیس رمضان کو معرض وجود میں آنا اس بات کی علامت ہے کہ یہاں اسلامی نظام قائم ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے سیاست میں آنے سے اب ایک پھر امید جاگ گئی ہے کہ اب قائد اعظم کا پاکستان بنے گا۔

محمد یعقوب شیخ آزاد امیدوار ہیں ان کی حمایت ملی مسلم لیگ ،دفاع پاکستان کونسل کر رہی ہے،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حمایت کا اعلان کیا میں بھی ان کے منشور اور خدمت کو دیکھتے ہوئے این ای120سے دستبردار ہوتا ہوں اور ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگائیں۔اس موقع پر محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ ندیم حفیظ خان این ای120سے امیدوار تھے جو میرے حق میں دستبردار ہوئے ۔ہم ان کے توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔