پیمرا نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کوغلط خبروں کی نشریات سے متعلق ہدایات جاری کردیں

ٹی وی چینلزانڈیا چین بارڈر پر انڈین فوجیوں کے مرنے کی جعلی خبروں سے اجتناب کریں،عملدرآمد نہ کرنے پرکاروائی عمل کی جائے گی۔پیمرا حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 ستمبر 2017 16:16

پیمرا نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کوغلط خبروں کی نشریات سے متعلق ہدایات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13ستمبر2017ء ) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزکوانڈیا چائنہ بارڈر پر انڈین فوجیوں کے مرنے کی جعلی خبریں نشر کرنے پر ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

اس قسم کی خبریں نشر کرنا پیمرا آرڈنینس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007) اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہٴ اخلاق 2015کی متعدد شقوں کی بھی صریحاًخلاف ورزی ہے۔پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ضابطہٴ اخلاق پر پابندی سے عملدرآمدکو یقینی بنانے اور سوشل میڈیا سے اٹھائی گئی غلط خبروں کو نشر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ بنیادی پیشہ وارانہ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :