رندیپ ہودا سکھ حوالدار بن گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 16:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا ،سکھ حوالدار بن گئے۔ وہ نئی فلم کے مرکزی اور ایک منفرد کردارادا کرنے کیلئے اپنے آپ کو اس کردار کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رندیپ نے اپنا نیا فلمی روپ سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے۔اداکار رندیپ ہودا بالی وڈ کی نئی فلم' بیٹل آف سراگڑھی' میں خاکی یونیفارم پہنی' سر پر بڑا سا پگڑ باندھے داڑھی مونچھوں والے حوالدار اشار سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس نئی بالی وڈ فلم کی کہانی ہندوستانی تاریخی واقعے پرمبنی ہے جس میں 1897 کے دور کو عکسبندکیاگیاہے۔۔