دہشت گروپ انصار الشریعہ پر جلد پابندی عائد کر دی جائے گی،حکومت اس گروپ کا پورا نیٹ ورک توڑنے کے لئے پر عزم ہے ،کسی تشدد پسند گروپ یاپارٹی کو انارکی پھیلانے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے

وزیر داخلہ احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 17:19

دہشت گروپ انصار الشریعہ پر جلد پابندی عائد کر دی جائے گی،حکومت اس گروپ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما پر کراچی میں حملے میں ملوث دہشت گروپ انصار الشریعہ پر جلد پابندی لگا دے گی۔ بدھ کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی ملزموں کو بھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے پیچھے ہیں ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ یہ بڑی کامیابی ہے اور حکومت اس گروپ کا پورا نیٹ ورک توڑنے کے لئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز نے انہیں اس واقعہ سے متعلق پیشرف پر آگاہ کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی آزادی حاصل ہے تاہم کسی تشدد پسند گروپ یاپارٹی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوامی مرکز میں آگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :