چوہدری نثاربڑے اورمیرے والد کے ساتھی ہیں،انکی بہت عزت کرتی ہوں ،مریم نواز

میں پوری شریف فیملی کی نمائندگی کررہی ہوں، ہارکے خوف سے بہانے بنانامخالفین کاپراناکام ہے،سرکاری وسائل کہاں استعمال ہورہے ہیں مجھے بھی دکھائیں،جے یوپی نے حمایت کااعلان کیاہے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 ستمبر 2017 17:14

چوہدری نثاربڑے اورمیرے والد کے ساتھی ہیں،انکی بہت عزت کرتی ہوں ،مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنمایء مریم نوازنے واضح کیاہے کہ چوہدری نثاربڑے اورمیرے والد کے ساتھی ہیں،انکی بہت عزت کرتی ہوں ،میں پوری شریف فیملی کی نمائندگی کررہی ہوں،خاندان کی بھرپورسپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے جے یوپی کے رہنماء پیراعجازہاشمی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ این اے 120میرے لیے نئی جگہ نہیں 2013ء میں والد کی انتخابی مہم چلائی تھی۔

اس حلقے میں مقیم لوگوں سے پرانی واقفیت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجھے پورے خاندان کی سپورٹ حاصل ہے۔میں پوری شریف فیملی کی نمائندگی کررہی ہوں۔چوہدری نثارمیرے والد کے ساتھی اور بڑے ہیں۔چوہدری نثارکی بہت عزت کرتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مقابلہ کرناہے تومیدان میں آکرکیاجائے۔مریم نوازنے کہاکہ ہارکے خوف سے بہانے بنانامخالفین کاپراناکام ہے۔ سرکاری وسائل کہاں استعمال ہورہے ہیں مجھے بھی دکھائیں۔اس موقع پرپیراعجازہاشمی نے الیکشن میں بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوبنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کیں،اب بچانے کیلئے بھی ملکرکوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :