کراچی میں انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ْ تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے ،ْ وزیر داخلہ

بدھ 13 ستمبر 2017 18:18

کراچی میں انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ْ تنظیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ کراچی میں انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ْ تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے بتایا کہ کراچی میں انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست کی مکمل آزادی ہے ،ْڈاکٹر عاصم کو سپریم کورٹ کے حکم پر باہر جانے دیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی کے بعد تمام عمارتوں کے آڈٹ کا حکم دیا تھا ،ْ اسلام آباد کے عوامی سینٹر واقعے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ واقعہ میں پولیس نے عمارت سے چھلانگ لگانے والوں کو کودنے سے منع کیا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے میں انصارالشریعہ نامی تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں میں تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر دیگر کارندوں کو بھی پکڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :