ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم وجوہات پر ،سدرہ شریف میں دو مسلح بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا

بدھ 13 ستمبر 2017 18:52

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) نامعلوم وجوہات کی بناء پر یارک کے علاقہ سدرہ شریف میں کڑی ملنگ سے تعلق رکھنے والے دو مسلح بھائیوں نے فائرنگ کر کے دستگیر خان کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک میں اٹھارہ سالہ تنویر ولد جہانگیر سکنہ کڑی ملنگ میں قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر رفیق اور امام بخش ولد خدا بخش سکنہ کڑی ملنگ نے اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کر کے میرے بھائی دستگیر خان کو قتل کردیا ،یارک پولیس نے رپورٹ کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :