بیڈگورنس کی وجہ سے سندھ تباہ ہو رہا ہے، حلیم عادل شیخ

بدھ 13 ستمبر 2017 20:00

بیڈگورنس کی وجہ سے سندھ تباہ ہو رہا ہے، حلیم عادل شیخ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بیڈگورنس کی وجہ سے سندھ تباہ ہو رہا ہے ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں نے وسائل کی لوٹ مار کی ، گاڑی کھاتہ ۔حیدرچوک اور ریشم بازار میں پی ٹی آئی کے حیدرآباد میں 19 ۔ستمبر کو جلسے کی دعوت کے ہنڈبل تقسیم کرنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حیدرآباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی سن کر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ایواینوں میں افراتفری مچ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں سڑکیں ٹوٹی پڑی ہیں ہم عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ 19 ستمبر کے جلسے میں آکر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان چوروں ،ڈاکووں سے جان چھڑائیں اب نیا پاکستان اور نیا سندھ بننے جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ سے مخدوم شاہ محمود قریشی ، جہانگرخا ن ترین ،ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :