این اے 120 میں عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ‘اعجاز چوہدری

عوام (ن) لیگ کے ساتھ نہیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، عوام دل سے پی ٹی آئی کی سپورٹ کر رہے ہیں ‘رہنما پی ٹی آئی کا اجلاس سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 20:16

این اے 120 میں عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن) لیگ سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ،این اے 120 میں عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، عوام (ن) لیگ کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، عوام دل سے پی ٹی آئی کی سپورٹ کر رہے ہیں اور کارکن گھر گھر جا کر کیمپین کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی اس کیمپین کو عوام میں بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے ،عوام 17ستمبر کو اس بار صرف بلے پر مہر لگائے گے اور ہر طرف سے بلے کی آواز آئے گی ۔

وہ گزشتہ روز این اے 120کے مرکزی آفس میں پی پی 140کی مختلف یونین کونسل سے آئے ہوئے چیئر مین، وائس چیئر مین ، کونسلز اور پارٹی کارکنا ن سے الیکشن ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے جائز ہ اجلا س سے خطا ب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجو د حکمران کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں سے وہ اپنی فیملی کا علاج کروا لیتے ، کانٹا بھی چب جائے تو انکا علاج لندن کے سواء کہی اور سے نہیں ہو سکتا ، شہباز شریف جس جھوٹی اور بے بنیاد تبدیلی کے دعوے کر رہے ہے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں نہ تو دوائیاں مل رہی ہے بلکہ ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں آئے روز مائیں پنجاب میں صحت کی عدم دستیابی کی وجہ مائیں رکشوں ، سیڑیوں اور فٹ پاتھوں پر بچوں کی جنم دینے کے واقعات پیش آ چکے ہیں جو کہ کھلی انسانیت کی تذلیل ہے نام نہاد خادم اعلیٰ غریبو ں کا نہیں چوروں اور ڈکیتوں کا ساتھی ہے ، لاہور سمیت صوبے بھر میں عوام گندہ پانی پی رہے ہیں جو کہ شہباز شریف کو نظر نہیں آتا ۔