موجودہ حکومت نے عشروں سے زیر التواء اہم منصوبوں کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے، ارکان پارلیمان ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں، کوئی علاقہ یا حلقہ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو
بدھ 13 ستمبر 2017 19:53
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ ارکان پارلیمان کو بالخصوص ان حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر توجہ دینی چاہیے جو ترقیاتی کام کی رفتار کے لحاظ سے دیگر حلقوں کے برابر نہیں ہیں۔
بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ان اہم منصوبوں کی تکمیل کو بھی یقینی بنایاجو کئی عشروں سے زیر التواء تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی پیروی جاری رکھنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی علاقہ یا حلقہ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر میں پیچھے نہ رہ جائے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان پارلیمان پر زور دیاکہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عوام سے اپنے رابطے کو بڑھائیں اور اس ضمن میں بھر پور کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ وزیرا عظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ ، وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ، سردار محمد شفقت حیات خان، ملک محمد عزیر خان، ملک شاکر بشیرعوان، عبیداللہ خان، عبدالمجید خان، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈانڈھلا اور شہزادی عمر زادی ٹوانہ شامل تھے۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.