چوہدری نثار اور سعد رفیق کے درمیان اہم ملاقات ،

ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ، پانامہ کیس اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال سوا گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقا ت ،پارٹی صدارت کے انتخابات ، این اے 120 انتخابات سمیت اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی ، ذرائع

بدھ 13 ستمبر 2017 21:11

چوہدری نثار اور سعد رفیق کے درمیان اہم ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ، پانامہ کیس اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہوئی جو تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی صدارت کے لئے انتخابات ، این اے 120 انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔