آزادی کپ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور میں تیز ہوائیں چلنا شروع، بارش کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 19:22

آزادی کپ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور میں تیز ہوائیں چلنا شروع، بارش ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) آزادی کپ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادی کپ کے سلسلے میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران لاہور میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ جبکہ میچ کے دوران بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات بھی اس حوالے سے پہلے ہی پیشن گوئی کر چکا تھا۔ بارش کی صورت میں میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :