لاہور ،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کا قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سکیورٹی کا جائزہ

آزادی میچ کے لئے ٹریفک پلان تبدیل کر دیا ہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 22:30

لاہور ،آئی جی  پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کا قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز اور ہوم سیکرٹری اعظم سلمان خان نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے ایف سی کالج پارکنگ پوائنٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی میچ کے لئے ٹریفک پلان تبدیل کر دیا ہے، ٹریفک جام نہیں ہو گی، کابینہ کمیٹی میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود رہے گی، انہوں نے کہا کہ کسی ایک ٹیم کو نہیں بلکہ پورے کھیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، پاکستان کا ورلڈ الیون کے خلاف میچ بہت بڑا چیلنج ہے۔

اس سلسلے میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں، شائقین میں بہت جوش و جذبہ ہے، شائقین کو سکیورٹی کے علاوہ بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :