(ن) لیگ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے

,اعجازاحمد چوہدری این اے 120 میں عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، اجلا س سے خطا ب

بدھ 13 ستمبر 2017 22:38

(ن) لیگ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و کمپین انچارج این اے 120حلقہ پی پی 140اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن) لیگ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ، نواز شریف ملک اور قوم پر عذاب تھے جن سے عوام کی جان چھوٹ گئی ، انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، عوام (ن) لیگ کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، عوام دل سے پی ٹی آئی کی سپورٹ کر رہے ہیں اور کارکن گھر گھر جا کر کیمپین کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی اس کیمپین کو عوام میں بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے ،عوام 17ستمبر کو اس بار صرف بلے پر مہر لگائے گے اور ہر طرف سے بلے کی آواز آئے گی ۔

وہ گزشتہ روز این اے 120کے مرکزی آفس میں پی پی 140کی مختلف یونین کونسل سے آئے ہوئے چیئر مین، وائس چیئر مین ، کونسلز اور پارٹی کارکنا ن سے الیکشن ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے جائز ہ اجلا س سے خطا ب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجو د شریف برادان کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں سے وہ اپنی فیملی کا علاج کروا لیتے ، کانٹا بھی چب جائے تو انکا علاج لندن کے سواء کہی اور سے نہیں ہو سکتا ، شہباز شریف جس جھوٹی اور بے بنیاد تبدیلی کے دعوے کر رہے ہے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں نہ تو دوائیاں مل رہی ہے بلکہ ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں آئے روز مائیں پنجاب میں صحت کی عدم دستیابی کی وجہ مائیں رکشوں ، سیڑیوں اور فٹ پاتھوں پر بچوں کی جنم دینے کے واقعات پیش آ چکے ہیں جو کہ کھلی انسانیت کی تذلیل ہے نام نہاد خادم اعلیٰ غریبو ں کا نہیں چوروں اور ڈکیتوں کا ساتھی ہے ، لاہور سمیت صوبے بھر میں عوام گندہ پانی پی رہے ہیں جو کہ شہباز شریف کو نظر نہیں آتا دونوں بھائی اتنا جھوٹ بولتے ہے جس کی انتہا ہو چکی ہے ، ان کی نا اہلی کی وجہ سے کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے اور اپنے بچوں کی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :