وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی برطانوی وزیر مملکت سے ملاقات

بدھ 13 ستمبر 2017 22:42

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی برطانوی وزیر مملکت سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے برطانوی وزیر مملکت برائے مسلح افواج مارک لینکسٹر سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی دفاعی تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی مارشل ایروسپیس اینڈ ڈیفنس گروپ کے سی ای او سے بھی ملاقات کی اور رانا تنویر نے بین الا قوامی دفاعی نمائش میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر نے مختلف عالمی دفاعی پیداواری اداروں کے سٹالز کا بھی دورہ کیا۔