وزیر اعلی پنجاب نے پشاور ریپڈ ٹرانزٹ سروس کے قانونی معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی
بی آر ٹی عوامی فلاح کا منصوبہ ہے جس کے مجموعی عمل میں قانونی پیچیدگیوں کی گنجائش ہے اور نہ ہی ہم اس منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹوں اور تکمیل میں تاخیر کے متحمل ہو سکتے ہیں۔ پرویز خٹک وقت ضائع کئے بغیر سارے عمل کو جلد مکمل کیا جائے،متعلقہ ٹھیکیدار دی گئی گارنٹی کے مطابق کام کرنے کا پابند ہو گا، پشاور جیسے گنجان شہر کیلئے اس منصوبے کی افادیت کو مدنظر رکھ کر تیز رفتاری سے کام کرنا ہوگا، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ
بدھ 13 ستمبر 2017 21:59
(جاری ہے)
صوبائی وزیر محمد عاطف خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ایکٹنگ چیف سیکرٹری) اعظم خان، سٹرٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، کمشنر پشاور، محکمہ ٹرانسپورٹ ، پی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے کے پہلے دو پیکجز کو الیفائی ٹھیکیداروں کے حوالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں پہلے سے سفارشات دے چکی ہے۔وقت ضائع کئے بغیر سارے عمل کو مکمل کریں۔ متعلقہ ٹھیکیدار دی گئی گارنٹی کے مطابق کام کرنے کا پابند ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پشاور جیسے گنجان شہر کیلئے اس منصوبے کی افادیت کو مدنظر رکھ کر تیز رفتاری سے کام کرنا ہوگا۔ یہ منصوبہ پشاور میں ٹریفک کے مسائل کا کل وقتی حل ہے اور وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے۔ پشاور میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور سی پیک کے تناظر میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی وجہ سے اس منصوبے کی افادیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ یہ نہ صرف عوام کو سفر کی بہترین سہولت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ صوبائی دارلحکومت کی خوبصورتی میں بھی خاطرخواہ اضافہ کا موجب ہو گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہر کے اندر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عام شہریوں کی آمد ورفت میں رکاوٹوں کے تدارک کی غرض سے ٹریفک کے متبادل راستوں کا حقیقت پسندانہ پلان تشکیل دیا جائے ۔ انہوںنے واضح کیا کہ پراجیکٹ پر کام شروع ہوتے ہی ٹریفک ڈائیورژن پلان بلاکسی تعطل کے گرائونڈ پر ہونا چاہیے تاکہ ٹریفک کے کم سے کم مسائل ہوں اور آمدورفت کا سلسلہ برقرار رہے نیز اس ضمن میں شہریوں کی مشکلات کم سے کم سطح پر لائی جاسکیں ۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.