حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والے شہباز شریف کو وزارت اعلی سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 20:16

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والے شہباز شریف کو وزارت اعلی سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والد شہباز شریف کو وزارت اعلی سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف کو ان کے صاحبزادوں نے مشورہ دیا ہے کہ وزارت اعلی سے استعفیٰ دے دیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کے مطابق سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا کہنا ہے اب تک ان کی بہت تذلیل کی جا چکی ہے۔ نہ انہیں وزیراعظم بنایا گیا نہ ہی پارٹی کی صدارت دی گئی۔ ایسے میں آئندہ الیکشن کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والد پر زور دیا ہے کہ وہ پنجاب کی وزارت اعلی کے عہدے سے خود کو الگ کر لیں۔ چوہدری غلام حسین کی جانب سے مزید کیا کہا گیا ہے، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :