بٹگرام کی دو ویلج کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، بلند کوٹ سے علی بادشاہ ناظم منتخب

ہائی کورٹ سے حکم امتناعی آنے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے شملائی سے صاحبزادہ محمد خالد کا نتیجہ روک لیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ضلع بٹگرام کی دو ویلج کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل ہو گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ویلج کونسل بلند کوٹ اور شملائی کے ناظمین منتخب ہو گئے، انتخابات کو پرامن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے، ویلج کونسل ممبران نے انتہائی خوشگوار ماحول میں اپنے ووٹ کاسٹ کر کے اپنے لئے ناظمین منتخب کئے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق وی سی بلندکوٹ کے کل 11 ممبران نے علی بادشاہ کے حق میں ووٹ دیکر انہیں بلا مقابلہ ناظم منتخب کر لیا جبکہ وی سی شملائی کے 9 ممبران نے صاحبزادہ محمد خالد کے حق میں ووٹ استعمال کر کے انہیں بلا مقابلہ ناظم منتخب کر لیا۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ سے حکم امتناعی آنے کی بناء پر وی سی شملائی کے ناظم عہدے پر نتائج ریٹرنگ آفیسر نے اپنے پاس محفوظ کر لیا ہے، دونو ں ویلج کونسلو ں کے بلا مقابلہ نومنتخب ناظمین عوام کی بھر پور خدمت کیلئے پر عزم ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر صفدر اعظم قریشی نے انتخابات کو پرامن انداز میں پایہ تکیمل پہنچانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کر رکھے تھے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ الیکشن کمیشن کے نمائندے کی موجودگی میں انتخابی مراحل کو کامیابی کے ساتھ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :