بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈ ری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، پھکلیان سیکٹر میں ایک شہری شہید

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارتی فوج کی توپیںخاموش

بدھ 13 ستمبر 2017 20:40

سیالکوٹ/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈ ری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پھکلیان سیکٹر میں ایک شہری شہیدہو گیا ،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھکلیان سیکٹر میں ورکنگ بائونڈ ری پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گائوں دیواڑا کا رہائشی محمد ظہور شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور آٹومیٹک ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پاکستان رینجرز نے موثر طریقے سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :