پشاور، کالج ٹیچرز مو منٹ نے کالجز کی مجوزہ نجکاری کو مسترد کردیا آج تمام اضلاع و ایجنسیوں میں مظاہر ے اور19ستمبرکو اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان

بدھ 13 ستمبر 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) کالج ٹیچرز مو منٹ نے کالجز کی مجوزہ نجکاری کو مسترد کرتے ہوئی14ستمبرکو تمام اضلاع اور ایجنسیوں میں مظاہروں اور 19ستمبرکو صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان کر دیا کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی اگر حکومت نے دھر نے میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شش کی یا قافلوں کو پشاور جانے سے رو کنے کی کو شش کی تو شدیداحتجاج ریکارڈ کیا جائے گا یہ فیصلہ ایکشن کمیٹی کے چئیر مین پرو فیسر جمشید خان کی صدارت میں گورنمنٹ کالج پشاور میں منعقدہ اجلاس میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں دوسروں کے علاوہ پرو فیسر سبز علی خا ن مروت ، پرو فیسرعبدالحمید آفریدی اور پرو فیسر نصراللہ خان یوسفزئی بھی شریک ہوئے ہم کالج اساتذہ کی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں صو بائی حکومت بورڈ آف گورنر کے نام پر سر کاری کالجز کی نجکاری کر نے پر تلی ہو ئی ہے ۔اور تعلیم کو تجارت بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں غریب طلباء و طالبات پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گے ۔ہم تعلیم کے خلاف ہر قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :