جامعات کا کردار معاشرے کی کردار سازی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے ،تعلیمی اداروں اور گڈگورننس کے ذریعے مسلمانوں نے پوری دنیا میں حکمرانی کی ہے ،طاقت کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت ،

کردار اور معاشرے کی اصلاح کیلئے تعلیم لازمی ہے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 13 ستمبر 2017 20:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جامعات کا کردار معاشرے کی کردار سازی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے تعلیمی اداروں اور گڈگورننس کے ذریعے مسلمانوں نے پوری دنیا میں حکمرانی کی ہے طاقت کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت ،کردار اور معاشرے کی اصلاح کیلئے جامعات اور تعلیم لازمی ہے حصول علم کا مقصد صرف روزگار نہیں ہونا چاہئے حکومت گلگت بلتستان نے جامعات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو حکومت کا تھنک ٹینک قرار دیا ہے تاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بحیثیت ادارہ ہماری رہنمائی کرے ۔

وہ بروزبدھ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں معاشرے کی کردار سازی میں جامعات کی اہمیت کے حوا لے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے شعبے میں یونیورسٹیز کو کردار ادا کرنا ہوگا،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کوماضی میں مذہبی ایجنڈوں کا اکھاڑا بنایا گیا یہ ادارہ مختلف فسادات کی وجہ سے کئی عرصہ بند رہا اور ان فسادات کی وجہ سے شہر کا امن بھی خراب ہوتا رہا آج حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں سے مثبت سمت پر گامزن ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ اساتذہ تمام مکاتب فکر کے بچوں کو ایک نظر سے دیکھیں کیوں کہ ہمارا مستقبل انہی بچوں سے وابستہ ہے ان کی اصلاح اور کردار سازی میں ادارے کا اہم کردار ہے ۔جامعات میں اضافہ ہوالیکن کردار سازی اور عمل پر توجہ نہیں ہوئی جس پر ہم نے توجہ دینا ہے۔ ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے صوبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ا۔

متعلقہ عنوان :