سکردو شہر کی ری کارپٹنگ کے ٹینڈر شروع ،9کروڑ سے زائد مالیت کے پہلے پورشن کا ٹھیکہ گانچھے کے ٹھیکیدار نے حاصل کر لیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،کے مصداق سکردو شہر کی ری کارپٹنگ کے ٹینڈر شروع ہو گئے،9کروڑ 85لاکھ سے زائد مالیت کے پہلے پورشن کا ٹھیکہ گانچھے کے ٹھیکیدار نے حاصل کر لیا۔ قواعد کے مطابق ٹھیکیدار 30دنوں میں مشہ بروم سے ہسپتال تک میٹلنگ کا کام مکمل کر ے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو شہر میں ری کارپٹنگ کے ٹینڈرز کاآغاز ہو گیا اور 9کروڑ 85لاکھ مالیت سے مشہ بروم ہوٹل سے ہسپتال تک کے پہلے پورشن کو گانچھے کے ٹھیکیدار حاجی محمد اینڈ سنز المعروف سیٹھ ابراہیم نے حاصل کر لیا۔

محکمے کے تحریری معاہدے کے مطابق 9کروڑ85لاکھ مالیت کے پہلے پورشن کو ٹھیکیدار نے 30دنوں میں مکمل کر کے محکمے کے حوالے کرنا ہے جبکہ دیگر تین پورشن کے ٹینڈر بھی رواں ہفتے متوقع ہیں۔