ْکے ٹو صفائی مہم کی اختتامی تقریب، مہم میں سینکڑوں ملکی و غیر ملکی رضا کاروں نے حصہ لیا

امریکی قونصل خانے کے زیر اہتما م ہر سال کی طرح سال رواں بھی کے ٹو صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)کے ٹو صفائی مہم کی اختتامی تقریب ، صفائی مہم میں حصہ لینے والے ملکی و غیر ملکی رضا کاروں کی اعزاز میں گریس ایوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ، امریکی قونصل خانے اور گریس ایسوی ایشن کے زیر اہتما م ہر سال کی طرح سال رواں بھی کے ٹو صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ملکی رضا کاروں کے علاوہ چین اور تاجگستان سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے شرکت کی ، کے ٹو صفائی مہم کے دوران رضا کاروں نے کے ٹو بیس کمپ اسکولی اور دیگر علاقوں کی صفائی کی ، صفائی مہم کا مقصد مقامی لوگوں اور سیاحوں کے اندر صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا ، کے ٹو صٖفائی مہم کے کواڈنیٹر شمشاد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال امریکی قونصل خانے اور گریس ایسوی ایشن کے زیر اہتمام اس مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں وطن عزیز کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ، ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، کے ٹو سمیت دیگر اہم بلند چوٹیاں ہمارا سرمایہ ہیں ، اور ان مقامات کو صاف رکھنا ہماری فریضہ ہے ، ان مقامات پر صفائی کا خیال نہ رکھنے کے باعث ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے ، اس مہم کا مقصد ماحول دوست سرگرمیوں کو فروٖغ دینا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجگستان سے تعلق رکھنے والی رضا ماریہ اور چین سے تعلق رکھنے والے مسٹر پاو عرف آپو علی نے کہا کہ پاکستان بالخوص گلگت بلتستان کا شمار پر امن خطوں میں ہوتا ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ، یہاں کے بلند و بالا پہاڑ سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتے ہیں تاہم ان سیاحتی مقامات کی صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنا امن ہے دینا کے کسی خطے میں نہیں ، یہاں امن و امان کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان ، اور ڈی آئی جی بلتستان وزیر فرمان علی نے کہا کہ کے ٹو صفائی مہم کے انعقاد پر ہم شمشاد اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اس طرح کی سماجی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں اپنے علاقے میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن برقرار رہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے نامور صحافی نثار عباس ، ڈاکٹر شجاعت میشم ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔