Live Updates

کوئٹہ شہر مسائل کا گڑھ بن گیا ہے،تحریک انصاف بلوچستان

شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے، رہنمائوں کی صوبائی حکومت پر تنقید

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سینئر نائب صدر خدائے نور خان ، صوبائی نائب صدر ملک منیر کاکڑ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سردار عاطف سنجرانی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے اربوں روپے صفائی کے نام پر خرچ ہونے کے بعد بھی شہر کی چند ایک سڑکوں کے علاوہ پورا شہر آلودگی اور کچرے سے بھرا ہوا ہے کوئٹہ کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہر جگہ موجود ہے عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر مجبور ہے صوبائی حکومت کی جانب سے لگائے گئے اکثر و بیشتر ٹیوب ویل خراب ہیںاگر کوئٹہ میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو شدید آحتجاج کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوتے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں ڈلیور کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے 2013 کے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے گئے تھے صوبائی حکومت انہیں پورا کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امید کی آخری کرن ہے پاکستان تحریک انصاف کو اگر خدمت کا موقع ملا تو کے پی کے طرح بلوچستان کے حالات زندگی بدلے گے اور ہر شعبے میں بہتری لائیں گے آخر میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی نائب صدر ملک منیر کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئیے دعا کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات