محرم الحرام کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کاموں کو مکمل کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) محرم الحرام کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ سائٹ زون میں امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کرکے ان سے مسائل دریافت کیئے اور یقینی دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے محرم کی آمد سے قبل عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کا عمل مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے لایا جائے گاجبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتظمین کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی کی فراہمی اور جلوس کی گزرگاہوں پرتعمیر ومرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جلوس کی گذرگاہوں پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے موقع پر موجودبلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو محرم الحرام کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کے ساتھ ساتھ جلو س کی گذرگاہوں پر تعمیر ومرمت کا کام منتظمین کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :