سب لوگوں کی تجاویز کی روشنی میں کام کیا جائے گا ،چیئرمین بلدیہ کورنگی

سب سے زیادہ شکایات سیوریج کے حوالے سے ہیںواٹر اینڈ سیوریج بورڈ اس حوالے سے فوری اقدامات کرے ،سید نیر رضا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) چیئرمین سید نیر رضا ،ڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ ،کمانڈر 83ونگ کرنل عمران ،ایس ایس پی کورنگی نعمان احمد صدیقی ،وائس چیئر مین سیداحمر علی ،عزاداران کی تنظیموں،امام بارگاوہوں،جلوسوں کی گزر گاہوںکے منتظمین ،مختلف مکتب ہائے فکر کے علمائے کرام،بلدیہ کورنگی کے افسران و مختلف محکموں کے نمائندوں کی اجلاس میںشرکت /مختلف محکموں کے افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات/ بلدیہ کورنگی میں موجود تمام امام بارگاہوں ،مساجد اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی کے انتظامات سڑکوں کی مرمت کے کام یکم محرم الحرام سے قبل مکمل کر لئے جانے کی ہدایات۔

چیئرمین سید نیر رضا نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی قربانی کا اصل مقصد پوری دنیا میں اسلام کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین تھا اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کے عقائد ،مذہبی تہواروں اور روایات کا احترم کریں کیونکہ ہم سب ایک اللہ اور ایک رسول ﷺکو ماننے والے ہیںتمام مکاتب فکر اور عقائد سے تعلق رکھنے والوں کو آپس کے باہمی رابطوں میں اضا فہ کرنا ہوگاتا کہ محرم الحرام کے موقع پر ہم سب مل کر عزاداران حسین ؓکو سہولیات فراہم کرسکیں ۔

(جاری ہے)

بلدیہ کورنگی کی جانب سے ہر زون میں 2فوکل پرسن بنائے گئے جو چاروں زونز میں محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں ،جلوسوں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے تا کہ بر وقت ان کے مسائل حل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر عزاداران حسین ؓ کو سہولت فراہم کر کے ہمیں دلی سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اور ہم کسی پر کوئی احسان نہیں کرتے یہ ہمارا دینی فریضہ ہے ۔

اللہ پاک ہمارے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔ جبکہ کے الیکٹرک یکم محرم الحرام تا عاشورہ لوڈشیڈنگ سے مکمل گریز کرے کیونکہ لوڈشیڈنگ سے عزادار ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اس سلسلے میں کے الیکٹرک خصوصی ٹیمیں تشکیل دے جو یکم محرم الحرام تا عاشورہ لوڈشیڈنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی اور عملی اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈی ایم سی کورنگی میں محر م الحرم کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے موقع پر کیا ۔

اجلاس میںڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ ،کمانڈر 83ونگ کرنل عمران ،ایس ایس پی کورنگی نعمان احمد صدیقی ،وائس چیئر مین سیداحمر علی ،عزاداران تنظیموں،امام بارگاوہوں،جلوسوں کی گزر گاہوںکے منتظمین ،مختلف مکتب ہائے فکر کے علمائے کرام،بلدیہ کورنگی کے افسران و مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے اجلاس میںڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ ،کمانڈر 83ونگ کرنل عمران ،ایس ایس پی کورنگی نعمان احمد صدیقی کی شرکت پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پرحکومت سندھ اور سیکورٹی فورسز اور بلدیاتی نمائندے مل کر اس لئے بیٹھے ہیں کہ کس طرح سے محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی مجالس ،جلوسوں،اور محافل کے حوالے سے جو مسائل ہیں ان کو مل کر حل کیا جائے اور اس سے پہلے بھی ہمیشہ انتظامیہ نے اور سیکورٹی فورسز نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے جیسا پہلے ان کے تعاون اور تجاویز کی روشنی میں کاموں کو انجام دیا ہے اس دفعہ بھی انشاء اللہ سب لوگوں کے تعاون اور تجاویز کی روشنی میں کام کیا جائے گا تا کہ عزاداران حسینؓ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر مختلف امام بارگاہوں ،مساجد کے ذمہ داران اور جلوسوں منتظمین نے اپنے مختلف مسائل سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا کو آگاہ کیا۔

اس موقع پرچیئرمین سید نیر رضا نے اجلاس میں موجود مختلف محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں موجود تمام امام بارگاہوں ،مساجد اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی کے انتظامات سڑکوں کی مرمت کے کام یکم محرم الحرام سے قبل مکمل کر لئے جائیں چیئرمین سید نیر رضا نے مزید کہا ہے کہ سب سے زیادہ شکایات جو یہاں پر بتائی گئی ہیں وہ سیوریج کے حوالے سے ہیں یہاں پر متعلقہ محکمے کے افسران موجود ہیں ان کوواضح طور پر بتایا جارہا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں تا کہ جلوسوں کے راستوں میں عزاداران کومشکلات کا سامنا نہ پڑے جبکہ ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور روشنی و سڑکوں کی استرکاری کے انتظامات میں بھی کوئی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی جو افسر محرم الحرام کے موقع پر اس کوتاہی کا مرتکب ہو ا وہ ڈی ایم سی کورنگی میں نہیں رہے گا ۔