شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس ، صوبائی وزیر کے بھائی کا بیان قلمبند ،مزید گواہوں کو سمن جاری

بدھ 13 ستمبر 2017 20:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملہ کیس میں صوبائی وزیر کے بھائی کا بیان قلمبند کرلیا اورمزید گواہوں کو سمن جاری کر دیئے ہیں۔ گذشتہ روز عدالت نے شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایک گواہ شجاع خانزادہ کا بھائی ظفر اقبال موجود تھا جس نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا۔

عدالت نے سماعت 20ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو سمن جاری کر دیئے ہیں ، سانحہ کا ،مقدمہ تھانہ رنگو پولیس نے درج کیا جبکہ تحقیقات انسداد دہشت گردی فورس حکام کر رہے ہیں، ملزم قاسم معاویہ کو انتہائی سخت حفاظتی اقدامات میں عدالت میںپیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :