خصوصی عدالت نے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ حذف کر دی ، 6مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

بدھ 13 ستمبر 2017 20:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ حذف کر دی جبکہ 6مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی اور ایک کیس میں 4گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ہیں۔گذشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث ملزمان اختر، احسان معاویہ اور جاوید بٹ کیسوں کی سماعت 21اور20ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسی تھانے میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم سمیع اللہ کیس میں 4گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 21ستمبر ، تھانہ کلر کہار میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم غلام مہدی کیس میں دہشت گردی کی دفعہ حذف کر دی اور کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کو ٹرانسفر کر دیا اور ملزمان کو ہدایات دیں کہ وہ آئندہ تاریخ پیشی18ستمبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوں۔ تھانہ گنج منڈی میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمے میں ملوث ملزم سعید بٹ کیس کی سماعت 19ستمبر جبکہ تھانہ فتح جنگ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان احمد شیر وغیرہ کیس کی سماعت س27ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :