پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

مہم کے دوران اہلکاروں کی حاضری 100 فیصد یقینی بنائی جائے ، کسی بھی اہلکار کی کوتاہی یا سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، طلعت محمود گوندل

بدھ 13 ستمبر 2017 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ 18ستمبر سے شروع ہونے والی4 روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران اہلکاروں کی حاضری 100 فیصد یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں کسی بھی اہلکار کی کوتاہی یا سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلا کر بچوں کو زندگی بھر معذوری سے بچائیں۔ یہ بات انہوں اپنے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹوہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاص بٹ ،ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹرعبدالجبار،اے سی کینٹ امرجیلانی،اے سی ٹیکسلا محمد وقاص،اے سی گجرخان مہرین عباسی،اے سی کہوٹہ عمر حیات،ڈو یژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمداسلم میتلہ اور ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر ثروت،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عمرفاروق سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیںگی۔انہوں نے محکمہ صحت کے ا حکام کو ہدایات کی کہ پولیو مہم کے شروع ہونے سے قبل ہی مرکزی شاہراوں ،خارجی و داخلی راستوں اورعوامی جگہوں بینز لگائے جائیںتاکہ لوگوں کو پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو سکے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈاکٹر فیاص بٹ نے اجلاس کو بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 8لاکھ50 ہزار729 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گئے جس کے لیی1050 موبائل ٹیمیں تشکیل دئے دی گئی ہیں۔448ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔جبکہ 204 یوسی میڈیکل افسران پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :