علماء کرام اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران محرم کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

بدھ 13 ستمبر 2017 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے محرم ا لحرام کے حوالے سے مرتب کردہ مائیکرو پلان پر عمل درآمدد 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل امن کمیٹی کے علما ء کرام کی طرف سے محرم الحرم کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محرالحرام کے دوران اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کی فضاء کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں محرم الحرم میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کے حوالے سے ڈویژنل امن کمیٹی کے علما ء کرام اور مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں آر پی او فخروصال سلطان راجہ،سی پی او اسرار احمد عباسی،میئرسردار نسیم خان،ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال،ڈپٹی کمشنرز اٹک ، جہلم ، چکوال، ڈسٹرکٹ زونل خطیب حافظ اقبال رضوی،اظہار بخاری، سید پیر چراغ الدین شاہ ، عارف واہدی، علامہ شوکت جعفری علامہ ناصر اقبال سمیت راولپنڈی کے ڈویژن کے علماء کرام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے کہا کہ محرام محرام کے دوران لائسنس شدہ مجالس،عزاداری جلوسوں کے علاوہ نئی مجالس اور جلوس نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے وقت کی پابندی کومدے نظر رکھیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون فراہم کریںتاکہ محرم الحرام پر امن گزر جانے میں مدد حاصل ہوسکے۔آر پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈویژن کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ محرام الحرام کے دوران کوئی بھی مسئلہ سامنے آئے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اس کی اطلاع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کو فرقہ واریت کا موقع نہیں دینا چاہیئی. ہمیں مل جل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :