روہنگیا مسلمان عالم اسلام کے بے حس حکمران کی طرف للچائی ہوئی نظر سے دیکھ رہے ہیں، محمد اویس مصطفائی

بدھ 13 ستمبر 2017 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد اویس مصطفائی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان عالم اسلام کے بے حس حکمران کی طرف للچائی ہوئی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔صدر پاکستان ممنون حسین اسلامی کانفرنس میں برماکے مسلمانوں کے مظالم پر بات نہ کرکے قوم کو مایوس کیا ہے ۔صدر مملکت کی اسلامی کانفرنس میں خاموشی سمجھ سے بالا ہے ۔

پوری دنیا میں خون مسلم ارزاں ہونے کی وجہ عالم اسلام کے نا اہل حکمران ہیں، پوری دنیا مہذب ہونے کی دعویدار ہونے کے باوجود برمی مسلمانوں کے قتل عام پر آنکھیں بند اور لب سی کر بیٹھی تماشہ دیکھ رہی ہے۔ نوبل پرائز لینے والی آنگ سان سوچی کا برمی حکومت کا دفاع انتہائی شرمناک فعل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اویس مصطفائی نے کہا کہ نہتے ،معصوم برمی مسلمانوں کاقتل عام رکوانے کیلئے اقدام کیا جائیں اور انہیں تحفظ فراہم کریں۔ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔عالمی برادری میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیںاور برمی مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔تمام ممالک متحد کرکے روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کیلئے مشترکہ پالیسی ترتیب دیں اور امن دستے روانہ کریں ۔

مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کے لیئے اقدامات کرے ۔ر وہنگیاکے مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے ۔روہنگیا مسلمانوںکے کٹے پھٹے اور جلے ہوئے جسم اور بے گوروکفن لاشے دو ارب سے زائد مسلمانوں کی غیرت کیلئے چیلنج ہیں ۔برمی مسلمانوں پر مظالم پر عالمی اداروں کا طرز عمل شرمناک اور منافقانہ ہے ۔مسلم ممالک برما سے سفارتی تعلقات ختم کریں ۔ مسلم ممالک برمی سفارتخانے بند کر کے برماکے سفیروں کو ملک بدرکریں ۔ ۔۔

متعلقہ عنوان :