اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی اور اسمبلیوں میں اپنا حصہ لیکر رہیں گے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کارکنان بلاخوف وخطر عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی سلامتی ودین کی سربلندی کیلئے کام کریں ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 13 ستمبر 2017 23:15

اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی اور اسمبلیوں میں اپنا حصہ لیکر رہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات قید وبند کی صعوبتیں راہ میں رکاٹ نہیں بن سکتیں،کارکنان وذمہ داران کی قربانیوں کا ثمر ہے تحریک کا پیغام تیزی سے عام ہورہا ہے ،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی اور اسمبلیوں میں اپنا حصہ لیکر رہیں گے ،کارکنان بلاخوف وخطر عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی سلامتی ودین کی سربلندی کیلئے کام کریں ،اہلسنت کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ مارنے نہیں دینگے ،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیئے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا،بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلسنت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا چاہتے ہیں ،ذمہ داران وکارکنان علماء ومشائخ اہلسنت سے رابطے تیز کردیں ،2018کے الیکشن میں اہلسنت کی ایوانوں میں نمائندگی لانے کیلئے سب کو قربانی دینا ہوگی ،ہمارے اکابرین وقائدین نے ملک کی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کیلئے قربانی کا درس دیا ہے ،جھوٹے مقدمات کارکنوں کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کرسکتے ،پاکستان سنی تحریک ایک نظریاتی تنظیم ہے جو فیڈریشن کی علامت ہے ،حق کی راہ میں پریشانیاں اور رکاوٹیں آیا کرتی ہیں اہل حق ہر پریشانی اور تکلیف سے صبر وشعور سے مقابلہ کرکے ناکام بناتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے صدر نور احمد قاسمی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،یاد رہے کہ PSTسندھ کے صدرنور احمد قاسمی ،ڈویژن صدر عبد الغفار قادری ،ضلعی صدر جیکب آباد نیک محمد حسین ،ضلعی رہنما دودا خان ،شاہ محمد بروہی ودیگر کی لائوڈ ااسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ میں باعزت بری ہوئے ہیں جس پر سربراہ سنی تحریک نے انہیں مبارکباد اور استقامت کے ساتھ تنظیمی کام کی کوششوں کو سراہاہے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حق اور سچ بولنے والوں طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا ،تاجر وسماجی رہنما ایاز موتی والا پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایاز موتی والا پر فائرنگ جرنیوالے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ دھونس جبر کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ،اسلحہ کلچر کو ختم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :