سمندری طوفان ارما کی تباہی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکیوبا کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے،وزیراعظم

بدھ 13 ستمبر 2017 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سمندری طوفان ارما کی کیوبا میں تباہی پر کیوبا کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عباسی نے کیوبا کے صدر راہول کاسترو کے نام اپنے پیغام میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیوبا کے عوام کا جذبہ بحالی انہیں اس مشکل گھڑی سے نکالے گا۔