ضلع گھوٹکی میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلا ف آپریشن شروع کر دیاگیا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ضلع گھوٹکی میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلا ف رینجرز ، سندھ پولیس اور ایکسائیز پولیس اور موٹر وے پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز عل شاہ کی نگرانی میں آپریشن کے پہلے رو ز گھوٹکی میں 31موٹر سائکیں اور میر پور ماتھیلو میں35غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں، محکمہ ایکسائیز کے مطابق گاڑیوں کو رجسٹریشن کرائی جانے کے بعد مالکان کو واپس کیا جائیگا، جبکہ ایک ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیاہے، موٹر وے پولیس کی جانب سے بھی جرمانے عائد کیے گئے ، آپریشنکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی ہدایت پر آپریشن شروع کیا گگیا ہے، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو جرم میں استعمال کیا جا سکتا ہے، لہذا ضلع کے عوام کو چاہیے کہ وہ فی الور گاڑیوںکی رجسٹریشن کرائیں،ضلع انتظامیہ کیساتھ تعاونکیا جائے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے، آپریشن میںشریک فورس کو سختی سے ہدایت کیگئی ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور کوئی سفارش قبول نہیں کیا جائے، اس سلسلہ میں کسی ذیادتی یا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کی جائیگی ، ایٹی او سید اصغر علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائیز کی جانب سے موٹر سائیکلیں جب ملیں گی جب سرکاری فیس ادا کر کے کاغذات بنائے جائیں۔