نویں اورد سویں کلاس کے امپروومنٹ امتحان کے لئے فیس شیڈول جاری

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ /سپلیمنٹری امتحان پاس کرنے والے تمام طلبہ کو مطلع کیا جا تا ہے کہ وہ اپنے مارکس/گریڈ میں بہتری لانے کے لئے سالانہ امتحان 2018میں امپروومنٹ امتحان دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق امیدوار نویں جماعت سے ایک مضمون جبکہ ایک مضمون دسویں جماعت سے یا کسی ایک جماعت کے دونو ں مضامین میں اپنے مارکس/گریڈ میں بہتری لانے کے لئے امپروومنٹ امتحان میں شرکت کر سکتا ہے۔

جبکہ کوئی بھی امیدوار دو سے زائد مضامین میں اپنے مارکس/گریڈ میں بہتری لانے کے لئے نویںیا دسویں کلاس کے تمام پیپرز میں شرکت کر سکتا ہے ۔ امپروومنٹ امتحان دینے والوں کی امتحانی فیس04دسمبر2017 تک2000روپے اور لیٹ فیس کے ساتھ(05دسمبرسی29دسمبر2017تک) 2500روپے مقرر کی گئی ہے۔