شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایم فل کے تین سیمیناروں کا انعقاد

بدھ 13 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں ایم فل کے تین سیمینار پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ سیمینار پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو، پروفیسر ڈاکٹر نور شاہ بخاری ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور عنایت اللہ بھٹی کی رہنمائی میں پیش کیئے گئے۔

اس موقع پر محقق عبدالسمیع ابڑو نے اپنا سیمینار خواتین کی ترقی میں قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا کردار کے عنوان پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ این سی ایچ ڈی کے تعلیمی پروگرام خواتین کیلئے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔ محقق امیر گل ویسر نے اپنا سیمینار پیر عبدالقادر جیلانی پیر آف رانی پور کی سیاسی و سماجی خدمات کے عنوان پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر عبدالقادر جیلانی انسانیت سے پیار کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی سیاسی و سماجی خدمات نہایت عظیم ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کی بحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ ایم فل کا تیسرا سیمینار شاہدہ اشفاق کھوکھر نے پرویز مشرف کے دور میں حکمرانی کے مسائل کے عنوان پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ، جانبدار انتخابات اور پی سی او مشرف دور کے اہم مسائل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتونے کہا کہ محققین نے اپنی تحقیق بہتر طریقے سے سرانجام دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری اور عنایت اللہ بھٹی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ سیمینارز میں اساتذہ، محققین ، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔