این اے 120کے الیکشن کی کمپین کے دوران لڑکی نے مریم نوازشریف کو کیا کہا؟ سینر اینکر نے دبنگ لڑکی کی ویڈیو چلادی

جمعرات 14 ستمبر 2017 01:05

این اے 120کے الیکشن کی کمپین کے دوران لڑکی نے مریم نوازشریف کو کیا کہا؟ ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-14 ستمبر-2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد انکی بیٹی این مریم نوازشریف جو این اے120 کی الیکشن کمپین چلارہی ہیں پر لڑکی بری طرح برس پڑی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام کے دوران مریم نوازشریف کی انتخابی مہم کی ایک ویڈیو چلائی جس میں ایک لڑکی نے مریم نوازشریف کی آمد پر انکے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور نعرے بازی اتنی شدید تھی کہ لڑکی کا خود پر توازن نہ رہا اور لڑکی نوازشریف اور انکے اہلخانہ کو چور چور کہتی رہی جس پر وہاں موجود لیگی کارکنان نے اسکو چپ کرانے کی کافی کوشش کی لیکن لڑکی پھر بھی نوازشریف اور مریم نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کرتے رہی حتیٰ کہ وہاں موجود لیگی کارکن نے اس کے ساتھ بدتمیزی بھی کرنا شروع کردی ۔

لڑکی نے مریم نوازشریف کی آمد پر انکو کیا کہا اور اسکے ساتھ بعدازاں کیا ہوا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔