شہباز شریف اور ان کے بچے نواز شریف کو پیر جیسی عزت دیتے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 10:59

شہباز شریف اور ان کے بچے نواز شریف کو پیر جیسی عزت دیتے ہیں۔ کیپٹن (ر) ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا تو مجھے لگا کہ کہ مجھ سے جنگی قیدیوں جیسی تحقیقات ہورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نا اہلی کا فیصلہ آنے پر نواز شریف بالکل بھی پریشان نہیں ہوئے۔ پریشان اس لیے نہیں ہوئے کیونکہ اس سے پہلے بھی نواز شریف کے ساتھ ایسا ہی ہوتا آیا ہے ۔

ڈاکٹر طاہر القادری سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود نہیں آتے۔ ان کو بلاتا کوئی نہیں ہے ان کو بھیجا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی کے خلاف طاہر القادری ایک دھرنا دے رہے تھے وہ دھرنا دراصل ایک ریہرسل تھی کہ 2013ء کے بعد جب نواز شریف آئیں گے تو کیا یہ ایک کامیاب دھرنا ہو سکے گا؟ کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کیا کہا کہ نواز شریف کو ان کے بھائی اور ان کے بھتیجے کسی پیر سے کم عزت نہیں دیتے۔ تایا اپنی جگہ ہے لیکن وہ ایک پیر کی طرح نواز شریف کی عزت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جس دن مجھے کسی نے یہ بتا دیا کہ شہباز شریف نے مذہب چھوڑ دیا ہے اس دن میں یقین کر لوں گا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو بھی چھوڑ دیاہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: