نواز شریف نے بذات خود احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 11:08

نواز شریف نے بذات خود احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کا خوب جھگڑا ہوا ہے۔ لیکن جھگڑا پیار محبت سے ہی ہوا ہے البتہ اس میں ایک دوسرے کو آپس میں یہ ضرور کہا گیا ہے کہ تم نے یہ کیا نثار تمہارے ساتھ ہے۔ پیار محبت سے ہی دھبڑ دوس ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے انقلابی فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکہ نہیں جا رہے بلکہ پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ اور پاکستان واپس آ کر وہ خود احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ حالانکہ دیگر اطلاعات کے مطابق ان کا وکیل بھی جا کر عدالت سے یہ درخواست کر سکتا تھا کہ میرے موکل کو استثنیٰ دی جائے لیکن نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں خود احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گا۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :